مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف اور پاکستانی وزير اعظم عمران کو اس وقت زبردست سیاسی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب پاکستانی سپریم کورٹ نے صوبہ سندھ کے وزير اعلی سید مراد علی شاہ سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت کوقانون سے تجاوز کرنے پرشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کی وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کی سخت سرزنش کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق جے آئی ٹی کی رپورٹ پر 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے پر سپریم کورٹ کے اظہار برہمی پروزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں حکومت نے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے پرغور کیااور اسی سلسلے میں فوادچودھری نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پردورہ سندھ منسوخ کردیا۔ حالانکہ وزیر اطلاعات فواد خوہدری کو وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ سندھ کی حکومت گرانے کا خصوصی ٹاسک دیا تھا اور وہ آج سندھ کا دورہ کرنے والے تھے جو سپریم کورٹ کی شدید سرزنش کے بعد منسوخ کردیا گیا ہے۔
پاکستان کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف اور پاکستانی وزير اعظم عمران کو اس وقت زبردست سیاسی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب پاکستانی سپریم کورٹ نے صوبہ سندھ کے وزير اعلی سید مراد علی شاہ سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت کوقانون سے تجاوز کرنے پرشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔
News ID 1886921
آپ کا تبصرہ